کراچی(نیوزڈیسک)عامر لیاقت نے ملک چھوڑنے کی دھمکی دیدی، ایک بیان میں عامر لیاقت نے کہا ہے کہ میں نے ایم کیو ایم اورسیاست چھوڑنے کا واضح اعلان کیا ہے اور اب میں اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہر گز نہیں ہٹوں گا انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر پریشانیاں بڑھیں تو وہ ملک بھی چھوڑ سکتے ہیں ۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اب میں کسی ڈرامے کا حصہ نہیں بنوںگا مجھے پاکستان سے زیادہ اور کوئی چیز عزیز نہیں اگر مجھے پریشان کیاگیا تو ملک چھوڑنے کا فیصلہ بھی کرسکتاہوں۔