بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شعیب احمد شیخ کیلئے خوشی کی بڑی خبر،حق میں فیصلہ آگیا

datetime 24  اگست‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) شعیب احمد شیخ کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کردیا۔شعیب شیخ کے وکیل شوکت حیات نے کرمنل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) کی دفعہ 249 اے کے تحت درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار گیا تھا کہ ان کے موکل کا ایک ہی نوعیت کی درخواستوں پر دو بار ٹرائل نہیں کیا جاسکتا۔شعیب شیخ پر الزام تھا کہ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے اپریل 2014 میں، دبئی کی ایک فرم ’چندا ایکسچینج کمپنی‘ میں 17 کروڑ سے زائد رقم منتقل کی ٗدرخواست میں چندا ایکسچینج کمپنی کے ڈائریکٹرز محمد یونس اور محمد جنید کو کیس میں شریک ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔کیس کی ایف آئی آر ’فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947‘ کے تحت درج کی گئی تھی۔کیس کی سماعت کے دوران شوکت حیات نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں جس اکاؤنٹ کا ذکر کیا گیا ٗ اسے پہلے ہی ان کے موکل پر جعلی ڈگری کیس کے دوسرے مقدمے میں منجمد کردیا گیا تھا تاہم شعیب شیخ کو اس کیس میں 15 اگست کو ضمانت مل چکی ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ویسٹ) سہیل احمد لغاری نے شوکت حیات کے دلائل سننے کے بعد شعیب شیخ کو کیس سے بری کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں سزا کے امکانات پہلے ہی کم تھے۔یاد رہے کہ 15 اگست کو سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں شعیب احمد شیخ اور دیگر 14 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی ٗتمام ملزمان پچھلے 15 ماہ سے زیر حراست تھے۔واضح رہے کہ ایگزیکٹ اسکینڈل مئی 2015 میں سامنے آیا تھا جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ کمپنی آن لائن جعلی ڈگریاں فروخت کرکے لاکھوں ڈالرز سالانہ کماتی ہے۔یہ رپورٹ منظر عام پر آتے ہی ایگزیکٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے تھے اور ریکارڈ ضبط کرکے انہیں سیل کردیا گیا تھا ٗسی ای او شعیب شیخ اور دیگر اہم عہدیداروں کو حراست میں لے کر الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…