بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

اہم لیگی رکن اسمبلی مستعفی

datetime 24  اگست‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر شکار پور سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے والے امتیاز احمد شیخ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے باضابطہ طور پر مستعفی ہوگئے۔ وہ چند روز قبل مسلم لیگ فنکشنل کو خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ بدھ کے روزانہوں نے اپنا استعفیٰ سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کوپیش کردیا ہے۔امتیاز شیخ اپنے قریبی ساتھیوں زبیر میمن، ڈاکٹر تاج، ندیم مرزا، سہیل جمالی اور دیگرکے ہمراہ سندھ اسمبلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے اسپیکر آغا سراج درانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں ذاتی طور پر اپنا استعفیٰ پیش کردیا ۔ اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ امتیاز شیخ نے ان کے پاس آکر ذاتی طور پر استعفیٰ پیش کردیا ہے جسے قانون کے مطابق منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوادیا جائے گا تاکہ ان کی خالی کردہ صوبائی نشست پر ضمنی انتخاب منعقد کرایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز شیخ سینئر سیاستداں اور تجربے کار بیورکریٹ رہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ انہیں بلامقابلہ کامیاب کرایا جائے ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ اب زندہ باد ، مردہ باد کی سیاست چھوڑ کر پاکستان کی ترقی ،استحکام اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کے لئے دن و رات کام کررہی ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے ہم صر ف ایک ہی نعرہ جانتے ہیں کہ پاکستان زندہ باد۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ نہ صرف سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں بلکہ انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ بھی پرائم منسٹر ہاؤس بھجوادیا ہے۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ ملک گیر اور سندھ کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت ہے ۔ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم سے سندھ کے عوام کی بھرپور طریقے سے خدمت کرنے کی کوشش کریں گے اورشکار پور کے عوام نے انہیں دوبارہ منتخب کیا تو ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…