منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

آزادی مارچ ۔۔۔بڑا اعلان ہوگیا،بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرا م ہوگئیں

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)آزادی مارچ ۔۔۔بڑا اعلان ہوگیا،بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرا م ہوگئیں،کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جمعہ کو آزادی مارچ کی مشترکہ کال دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید گاہ سرینگر کی طرف بڑی تعداد میں مارچ کریں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع پلوامہ میں پر امن مظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک اورنوجوان شہید ہوگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عامر گل میر جو ضلع کے علاقے Prichooمیں فورسز کی طرف سے پیلٹ گن اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے شدید زخمی ہوا تھا،کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی پر تشدد کارروائیوں میں تقریبا 40افراد زخمی ہوگئے ۔عامر غلام میر کی شہادت کے بعد 8جولائی کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں حزب المجاہدین کے کمانڈربرہان وانی کے قتل کے بعد سے جاری کشمیر انتفادہ کے دوران شہید ہونیوالوں کی تعداد بڑھ کر 84ہوگئی ہے ۔ سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بس اسٹینڈ کے قریب ہوائی فائرنگ اور اشیائے ضروریہ کی خریدار ی کیلئے آنیوالے لوگوں فائرنگ اور پر تشدد کی وجہ سے علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ۔ چاڈورہ کے علاقے بوگام میں ایک زبردست بھارت مخالف ریلی نکالی گئی جس سے سکھ آزادی پسند لیڈر نریندر سنگھ خالصہ نے خطاب کیا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جمعہ کو آزادی مارچ کی مشترکہ کال دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید گاہ سرینگر کی طرف بڑی تعداد میں مارچ کریں۔دریں اثنامقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کیخلاف جموں خطے کے کشتواڑ اور دیگر علاقوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی ۔ ہڑتال کی کال مختلف مساجد کے آئمہ کرام اور مذہبی تنظیموں پر مشتمل مجلس شوریٰ نے دی تھی۔مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیمیں مقبوضہ کشمیر بھیجیں۔ ادھر حریت رہنماؤں ، سول سوسائٹی کے ارکان اور تاجروں نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا جنہوں نے پوری مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو کی صورت حال میں سرینگر کا دورہ کیا۔ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں نے پہلے ہی یہ بات واضح کر دی تھی کہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت میں پاکستان سمیت تمام فریق شامل ہونے چاہئیں۔ میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ جموں وکشمیر کے سیاسی مسئلے کی طرف توجہ دینے کے بجائے حریت رہنماؤں پر الزام تراشی بھارتی حکومت کا وطیرہ رہا ہے۔ ضلع پلوامہ میں ڈگری کالج کے نزیک آج ایک گرینیڈ دھماکے میں تین پولیس افسروں سمیت کم ازکم پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…