جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم اور بھارتی لابی،لندن میں کیا ہورہا ہے اور کیا ہونے والا ہے؟،خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 24  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے پاس لندن میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو بھارتی لابی کا حصہ ہیں اس لئے جو ان کے ساتھ ہو گا وہ ریاست پاکستان کے خلاف شمار ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ یہ کہہ دینا کہ پاکستان مہاجروں نے بنایا خام خیالی ہے ٗپاکستان سندھیوں نے بنایا ہے تاہم ہم نے مہاجروں کی قربانیوں کو سامنے رکھا ہے، یہ کہہ دینا کہ ایم کیو ایم کے قائد بیمار اور ذہنی دباؤ میں ہیں کوئی بات نہیں، حکومت کی بے توجہی نے بھی حالات خراب کئے، صرف ان ہی باتوں پر توجہ دی گئی جو پاکستان کے خلاف باتیں کی گئیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر کے بعد جماعت کے رہنماؤں پر اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی دباؤ بہت زیادہ تھا، فاروق ستار نے وقتی طور پر صحیح بات کی کیونکہ ان کے پاس یہی ایک راستہ تھا، ایم کیو ایم کے پاس مائنس الطاف حسین کے سوا کوئی چارہ نہیں، جو ایم کیو ایم کے قائد کے ساتھ ہو گا وہ ریاست کے خلاف بولنے والوں کے ساتھ شمار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کے پاس لندن میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو بھارتی لابی کا حصہ ہیں، وہاں موجود ایم کیو ایم کی قیادت خاموش ہوکر نہیں بیٹھے گی، ان کی پوری کوشش ہوگی کہ فیصلوں کے اختیارات کراچی منتقل نہ ہوں۔ ایم کیو ایم کے قائد پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے پر قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نجانے آرٹیکل 6 کو کتنا بدنام کیا جائے گا، ضیا الحق نے آرٹیکل 6 بنانے والے وزیراعظم کو پھانسی لگا دی،موجودہ حکومت نے پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 لگانے کی بات کی لیکن پھر انہیں خود ہی بیرون ملک بھجوادیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اگر ایم کیو ایم نے سیاست کرنی ہے تو اپنے قائد کو مائنس کرنا ہو گا ۔اپوزیشن لیڈ ر نے کہا کہ حکومت نے پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…