اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ذوالحجہ کا چاند جمعہ2 ستمبرکو نظر آنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ اس لحاظ سے یکم ذوالحجہ 3 ستمبر اورعیدالاضحیٰ13 ستمبر کو منائے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش یکم ستمبر کو ہوگی اسی بناء پر قوی امکان ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 2 ستمبر(جمعہ) کو نظر آئے گا اور یکم ذوالحجہ 3 ستمبر کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے 2 ستمبر کو ملک کے بیشترحصوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔