لاہور ( این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ سنٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی سمیت متعدد عہدیداران نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو کر ایم کیو ایم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ کے قائد کے اشتعال انگیز خطاب کے بعد شر پسند عناصر کی طرف سے میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے بعد ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر ایم کیو ایم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ایم کیو ایم پنجاب کمیٹی کے سیکرٹری فنانس سید کاشف خورشید، نائب صدر سوشل فورمشعیب اصغر ،نائب صدر سوشل فورم رحمت منظور نے بھی سید شاہین انور گیلانی کی قیادت میں ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔