بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

30جماعتوں کے اتحاد نے الطاف حسین کیخلاف ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

datetime 23  اگست‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی )30جماعتوں کے اتحاد نے الطاف حسین کیخلاف ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا،جمعہ 26اگست کو ’’الطاف مردہ باد پاکستان زندہ باد یوم ‘‘ منایا جائے گا،30اہلسنّت جماعتوں نے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے، سنی اتحاد کونسل کی دعوت پر منعقد ہونے والے اہلسنّت جماعتوں کے ہنگامی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 26اگست کو ’’الطاف مردہ باد پاکستان زندہ باد یوم ‘‘ منایا جائے گا ،میڈیا ہاؤسز پر حملے پاکستان کے چوتھے ستون کو کمزور کرنے کی سازش ہے، آزادی صحافت پردہشتگردانہ حملے ناقابل برداشت ہیں، الطاف حسین بھارت کا یار اور پاکستان کا غدار ہے، برطانوی حکومت سے الطاف حسین کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے اور الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے، متحدہ فاشسٹ تنظیم اور مافیا بن چکی ہے، پوری قوم کراچی میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، پاکستان کو گالی دینے والے ملک دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں، الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی قیادت پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ ایم کیو ایم کے محب وطن کارکنان الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کریں۔ اہلسنّت جماعتوں کا مشرکہ اجلاس جامعہ رضویہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الطاف حسین کی پاکستان دشمن تقریر کے جواب میں ملک بھر میں پاکستان زندہ باد ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ اجلاس میں مرکزی جے یوپی، سنی تحریک، جماعت اہلسنّت، انجمن طلباء اسلام ، پاکستان فلاح پارٹی، نیشنل مشائخ کونسل، سنی علماء بورڈ، تحفظ ناموس رسالت محاذ، تنظیم المساجد پاکستان، مصطفائی تحریک، جانثارا ن ختم نبوت سمیت 30اہلسنّت جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ حکومت میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ایم کیو ایم کا پرانا وطیرہ ہے۔ الطاف حسین کے بارے میں مصطفی کمال نے جو کہا وہ سچ ثابت ہو چکا ہے۔ متحدہ کی ڈوریاں بھارت کے ہاتھوں میں ہیں۔ قو م بھارتی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ عسکری ونگ رکھنے والی ہر سیاسی و مذہبی تنظیم پر پابندی لگنی چاہیئے۔ جماعت اہل سنّت پنجاب کے امیر مفتی محمد اقبال چشتی نے کہا کہ الطاف حسین نے پاکستان دشمنی میں ہر حد عبور کر لی ہے۔ بھار ت اپنے حواریوں کے ذریعے پاکستان میں انتشار کو ہوا دے رہا ہے۔ سنی تحریک کے رہنما مولانا محمد صدیق قادری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلرز کو پھانسیاں دی جائیں۔ سیکیورٹی فورسز کراچی کو ہر طرح کے مافیاز سے پاک کریں۔ اور کراچی میں آپریشن تیز کیاجائے۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر بو علی شاہ نے کہا کہ کراچی عالمی سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ پاکستان دشمن طاقتیں کراچی کا امن تباہ کرکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے را سے روابط ثابت ہوچکے ہیں۔ ایم کیو ایم نے بندوق کے زور پر کراچی کو یرغما ل بنا رکھا ہے۔ استحکام پاکستان کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے۔ اجلاس سے امانت علی زیب، پیر میاں غلام مصطفی، مفتی مشتاق احمد نوری، علامہ حامد سرفراز، مفتی محمد حسیب قادری، مولانا محمد اکبر نقشبندی، صاحبزادہ حسن رضا، مفتی محمد رمضان جامی، میاں فہیم اختر، علامہ ارشد مصطفائی اوردیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…