جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ الطاف حسین یہ کام ضرور کریں گے اور آج۔۔۔! ‘‘ معروف سیاستدان نے الطاف بھائی بارے کیا پیشن گوئی کی تھی ؟

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قائد کے پاکستان مخالف بیانات نے ملکی سیاست میں زبردست ہلچل مچا دی ہے ۔ سیاسی منظر نامہ تیزی سے تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان خود کو لا وارث نہ سمجھیں ،جو بھی پاکستانی ہے ،پاک سر زمین پارٹی اس کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ اور وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں کو لا وارث سمجھ کر سلوک نہ کریں ،اگر ایسا کیا تو پھر لوگ سڑکوں پر آئیں گے۔
فاروق ستار کی پریس کانفرنس پربات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے اس پریس کانفرنس کی کچھ سمجھ نہیں آئی ،فاروق ستار کو معصوم کہتا تھا ،آج انہوں نے ثابت کردیا نے ان سے بڑا معصوم کوئی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے بارے میں یہ کہہ دینا کہ دماغی حالت درست نہیں یا ان کی طبعیت صحیح نہیں رہتی اس لیے ایسے بیانات دیتے ہیں ،یہ درست نہیں۔مصطفی کمال نے استفسار کیا کہ یہ کیسی بیماری ہے جس کی وجہ سے پاکستان مخالف نعرے لگتے ہیں اور اس بیماری میں مبتلا شخص کیسے دشمن ملک کی ایجنسی سے مل جاتا ہے ،؟ایسے بیانات دینے سے پہلے لوگوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے ،فاروق ستار ان سارے معاملات کو صرف ایک بیماری کی آڑ نہیں دے سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،آگے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ہی کہہ دیا تھا کہ الطاف حسین کی جانب سے معافی نامہ آئے گا اور آج ایسا ہو گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…