بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اہم ترین اجلاس،وزیراعظم ،آرمی چیف سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت،سخت فیصلہ کرلیاگیا

datetime 23  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ ، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور کراچی کی صورتحال پر غور کیا گیا ٗ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی، وقار اور قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بیرون ملک بیٹھ کر کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اجلاس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے شرکا ء نے کراچی سمیت ملک بھر میں شر پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیاہے(آج) بدھ بین الصوبائی اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…