اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں طاقت اور جبر کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی۔ایک بیان میں عمران خان نے ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان کی طرف سے میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں طاقت اور جبر کی سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہے ٗ لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی ٗقائد کی تقریر کے بعد مشتعل افراد نے حملے کیے ہیں،حکومت جھوٹے پراپیگنڈے کے بجائے وزارت اطلاعات کے ذریعے میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔