کرا چی (این این آئی)صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال نے بابو سرور سیال کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔طارق سیال نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بابو سرور سیال نے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغوا میں طارق سیال پرملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔انہوں نے تحقیقات کا رخ موڑنے کے لئے الزام عائد کیا۔ تحقیقات کے بعد ان پر الزام غلط ثابت ہوا۔ بابو سرور پر دہشتگردی قانون کے تحت کیس داخل کیا جائے۔درخواست میں باو سرور سیال سمیت ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس پی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے