اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں عید قرباں کے لیے لائے گئے جانوروں سے کانگو وائرس کے پھیلنے میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ وائرس سے گزشتہ روز ایک بیوپاری بھی ہلاک ہوگیا۔تفصیلا ت کیمطابق قربانی کے جانوروں کے باعث ملک بھر میں کانگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث جہاں بیوپاری پریشان ہیں وہیں خریدار بھی جانوروں کو ہاتھ لگانے سے کترارہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بہاولپور سے کراچی آنے والا بیوپاری بھی کانگو وائرس کے باعث جناح اسپتال میں چل بسا جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں کانگو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے اور محکمہ صحت کے حکام نے بیوپاری کے دیگر بھائیوں کے خون کے ٹیسٹ لینے کا حکام دیا ہے جب کہ ساتھ ہی اس کے جانوروں کا بھی معائنہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔