بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

اورنج ٹرین ،تحریک انصاف کا سرپرائز،حکومت کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے اورنج ٹرین منصوبے کے آڈٹ کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا، متن کے مطابق میاں محمود الر شید نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے کہا ہے کہ بذریعہ مراسلہ آپ کی توجہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیر تعمیر اورنج لائن ٹرین منصوبے کی شفافیت اور افادیت پر اٹھنے والے سنگین اور سنجیدہ ترین سوالات کی جانب مبذول کرانا مقصود ہے ،صوبائی حکومت کی جانب سے لاہور کے ایک محدود ترین رقبہ پر تعمیر کیا جانے والا منصوبہ روز اول سے ہی انتہائی متنازعہ حیثیت کا حامل تو تھا ہی کیونکہ حزب اختلاف کی بیشتر جماعتوں نے اسے محض نمائشی منصوبہ قرار دے رکھا تھا تاہم اب اس منصوبے میں بروئے کار لائے جانے والے مالی وسائل اور اس کے انتظامی خدوخال پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ضابطہ کار کے مطابق صوبائی حکومت منصوبے کے آڈٹ کی ذمہ دار تھی تاہم وہ اس سے مسلسل گریزاں ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ مزید برآں لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز19-08-2016کو اپنے فیصلے میں لاہور کی تاریخی عمارات کے ارد گرد تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے، عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باوجود لاہور کی تاریخی عمارات کے سامنے کام نہ روکنے کی وجہ سے جواربوں روپے کا نقصان ہوا اسکا ذمہ دار کون ہے؟ اسکا بھی تعین کیا جائے نیز ان سے وصولی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ بطور آدیٹر جنرل آف پاکستان آپ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کی اس طرح سے پڑتال کریں کہ قومی وسائل کا ضیاع روکا جا سکے اور بد دیانتی و بد عنوانی کے مرتکب عناصر کا محاسبہ ممکن ہو سکے۔ آپ سے التماس ہے کہ آپ فوری طور پر اس منصوبے کے تفصیلی آڈٹ کا اہتمام کریں اور اس کی شفافیت پر اٹھنے والے سنگین سوالات کی تمام پہلوؤں سے جانچ اور تحقیق یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…