جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

ناراض لیگی ارکان کو پھر اکٹھاکرنے کی کوششیں،ذوالفقارکھوسہ نے بڑی خبر سنادی

datetime 19  اگست‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی )ناراض لیگی اراکین کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کچھ لوگ دوبارہ دیوار پر چڑھنے والے ہیں جدھر پلہ بھاری ہوا اسی طرف جھک جائیں گے، سینئر سیاست دان سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہاکہ اپوزیشن اس لائق نہیں کہ حکومت کو چیلنج کرے،حکومتی بدعنوانیاں پکڑنے والے سرکاری افسروں کی ٹرانسفر کر دی جاتی ہے،سوئی گیس اور پٹرولیم میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔ سردار ذوالفقار کھوسہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن دھرنوں کے دھرنوں سے حکومت ہلنے والی نہیں تاہم عوام، عمران خان اور طاہرالقادری کے موقف کی حمایت کی۔ ہزاروں لوگوں کو 3ماہ تک سڑکوں پر ٹھہرانا معمولی کام نہیں۔انہوں نے کہاکہ ناراض لیگی اراکین کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کچھ لوگ دوبارہ دیوار پر چڑھنے والے ہیں جدھر پلہ بھاری ہوا اسی طرف جھک جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف جنوبی پنجاب سمیت دیگر شہروں میں پینے کا پانی نہیں اور دوسری طرف 200 ارب کی اورنج لائن چلانا کروڑوں لوگوں کے حقوق کی حق تلفی ہے۔لاہور کے علاوہ بھی لوگ پنجاب میں بستے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہی 200 ارب 30 پس ماندہ اضلاع میں خرچ کئے جاتے تو ان لوگوں کی زندگی بدل جاتی۔لوگوں کو میٹرو بس یا اورنج ٹرین نہیں روزگار چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت یورپی طرز پر عمل ضرور کریں لیکن اپنے حالات اور عوام کی تعلیم وصحت اولین ترجیح ہونی چاہیئے تھی۔انہوں نے کہاکہ 69برسوں میں کیا بدلاآج بھی غربت کی شرح انتہائی بلند ہے۔لاہور میں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود امن وامان کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہیروزانہ بچے اغوا ہو ریے ہیں،ماں باپ تھانوں کے چکر لگا کر ذلیل خوار ہورہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ا نہوں نے کہاکہ شریف برادران کی سوچ اور سیاست صرف لاہور تک محدود ہے اوروزیراعلی اپنے خوابوں پر منصوبے نہ بنائیں بلکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اورنج لائن کے حوالے سے عدلیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔آج بھی لاہور میں بارش ہو جائے تو گھٹنے گھٹنے پانی کھڑا ہو جاتا ہے حکومت کی گڈگورننس کہاں ہے؟



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…