اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

لاہور ائیرپورٹ پر جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والا خطرناک آلہ پکڑا گیا پاکستان کے کس حساس علاقے میں بھجوایا جانا تھا ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 19  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والی جدید عینک پکڑ لی، مسافر کے سامان سے دیگر مشکوک سامان بھی برآمد ہوا ہے ، مسافر کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام کے مطابق چائنہ سے لاہور پہنچنے والے بھکر کے رہائشی مسافر محمد ابوبکر کے سامان کی تلاشی کے دوران ایک ایسی قیمتی عینک برآمد کی گئی جو جدید آلات سے لیس اور جاسوسی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
چائنہ سے مہنگی عینک منگوا کر اسے اسلام آباد بھجوایا جانا تھا جس کا اعتراف مسافر ابوبکر نے کر لیا ہے۔کسٹمز حکام نے مسافر کے کوائف ڈیوٹی رجسٹر میں درج کرنے سمیت عینک ضبط کرلی۔ذرائع کے مطابق مسافر کے سامان سے جاسوس کے لیے استعمال ہونے والی عینک سمیت دیگر مشکوک سامان بھی برآمد ہوا ہے جسے حساس اداروں کی کلیئرنس کے بغیر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ذرائع کے مطابق مسافر سے ایسا سامان برآمد ہوا ہے جو حساس اداروں کی اجازت کے بغیر کلیرنس نہیں دی جاسکتی، حکام نے ضبط کیے جانے والے سامان اور مسافر کے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…