اسلام آباد( آئی این پی )حکومت نے بچوں کی گمشدگی کے بڑھتے واقعات کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا،چاروں صوبوں میں ایف آئی اے کو کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے بچوں کی گمشدگی کا معاملہ پرحکومت نے بچوں کی گمشدگی کے بڑھتے واقعات کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے کو ٹاسک سونپ دیا گیا، خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے ٹیم تشکیل دیدی ۔چاروں صوبوں میں ایف آئی اے کو کڑی نظر رکھنے کی ہدایت۔تھانوں سے گمشدہ بچوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا ۔ایف آئی اے کا بچوں کا اغواء روکنے کیلئے عوام سے مدد لینے کا بھی فیصلہ۔آئندہ چند روز میں اشتہارات کے ذریعے عوام سے مدد طلب کی جائے گی ۔دریں اثناء ایف آئی اے انے گلزار قائد کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے نتیجہ میں ملک اطرت نامی انتہائی مطلوب اشتہاری انسانی سمگلر گرفتار کر لیا گیا،مزاحمت کے دوران ایف آئی اے کے دو اہلکار زخمی ہوگئے،ملزم کے قبضے سے 15پاسپورٹ برآمد،ملزم نے بیرون ملک جانے کے خواہشمند لوگوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی گلزار قائد کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔مزاحمت کے بعد ملک اطرت نامی انتہائی مطلوب اشتہاری انسانی سمگلر گرفتار کر لیا گیا۔مزاحمت کے دوران ایف آئی اے کے دو اہلکار زخمی۔ملزم راولپنڈی ،لاھور اور پشاور کے بھی دیگر مقدمات میہ بھی اشتہاری ہے۔ملزم ملک اطرت انسانی سمگلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ملک اطرت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،ملزم کے قبضے سے 15پاسپورٹ برآمد۔ملزم نے بیرون ملک جانے کے خواہشمند لوگوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے۔ملزم دوبئی اور سعودیہ بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔گرفتار اشتہاری کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔