لاہور ( این این آئی) لاہور ایئر پورٹ سے طیاروں میں منشیات سمگل کرنے میں معاونت پر پی آئی اے کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیاروں میں ہیروئن رکھنے کے الزام میں پی آئی اے کے سکیورٹی ملازم اقبال گھرکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم طیاروں میں ہیروئن سمگل کرنے میں منشیات فروشوں کی معاونت کرتا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال گھرکی کی مدد سے طیاروں میں ہیروئن سمگل کی جارہی تھی تاہم بروقت کارروائی کی دوران ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔