گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر ابراہیم ٹاؤن میں بیوی نے اینٹوں کے وارکر کے شوہر کو قتل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابراہیم ٹاؤن میں ایک میاں بیوی کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بیوی نے طیش میں آکر اپنے شوہر پر اینٹ سے حملہ کردیا اور تب تک اینٹیں مارتی رہی جب تک کہ شوہر کا دم نہیں نکل گیا ٗ تھانہ باغبانپورہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیاہے اور اس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔