ملتان (آئی این پی ) قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی قوی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کسی بھی وقت گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ۔ ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی قوی کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جن کو گرفتاری کے بعد پولیس لائن یا کسی بھی تھانے میں رکھا جا سکتا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد مفتی قوی کا موبائل فون بند ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد مفتی قوی سے تفتیش کی جائے اور تفتیش کے بعد کے قتل میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں پتا چلے گا۔ جبکہ اس مقدمے میں ملزم وسیم اور حق نواز کی پولی گرافک رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہو گئی ہیں جس میں ملزمان کے بیانات اور رپورٹ میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قتل کے وقت مقتولہ نے کوئی حرکت نہیں کی کیونکہ قتل سے پہلے اس کے کھانے میں نشہ آور گولیاں ملا دی گئی تھیں جبکہ قتل کے وقت ملزم حق نواز نے قندیل بلوچ کے پائوں اور ہاتھ پکڑے اور وسیم نے اس کا گلہ دبایا۔