ہجیرہ (این این آئی)مظفر آباد کے علاقے پلندری سے ہجیرہ جانے والی بارتیوں کی بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 22 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ٗبس میں ساٹھ افراد سوار تھے ذرائع کے مطابق پلندری کے علاقے جنجال ہل موڑ کے قریب بس کھائی میں گر گئی جس سے 22افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق باراتیوں کی بس ہجیرہ جا رہی تھی کہ اچانک میں یہ خوفناک حادثہ پیش آ گیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ بس میں50سے 60باراتی سوار تھے ۔آئی این پی کے مطابق آزاد کشمیرکے ضلع پلندری میں باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث 20افراد جاں بحق اور25زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوارکوآزاد کشمیر کے ضلع پلندری کے علاقے جنجال ہل موڑ کے قریب باراتیوں کی بس کھائی میں گر گئی جس سے20افراد جاں بحق اور 25زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ باراتیوں کی بس ہجیرہ جا رہی تھی کہ اچانک میں یہ خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ بس میں50سے 60باراتی سوار تھے۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افرادکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔