لاہور( این این آئی)آنے والے دنوں میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کیلئے عملی کوششوں کا آغاز امکان ہے ، دونوں جماعتوں نے بھی اس حوالے سے انتہائی محتاط رہتے ہوئے غور شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد جو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے انتہائی قریبی سمجھتے جاتے ہیں اس معاملے پر بات کر چکے ہیں تاہم عمران خان کی طرف سے انہیں کوئی مثبت اشارہ نہیں دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں اس حوالے سے دوبارہ عملی کوششیں کی جا سکتی ہیں اوردونوں شخصیات کے درمیان ملاقات کیلئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔