پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

لیگی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ, بڑی پارٹی نے صف باندھ لی

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے پارٹی قائدین کو (ن) لیگی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے فری ہینڈ دیدیا‘کر پشن کیخلاف ملک بھر جلسے ‘جلسوس اور ریلیوں کے حوالے سے آئندہ ماہ میں حتمی فیصلے کیلئے مشاورت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ‘آئندہ چند روزمیں اراکین پار لیمنٹ سے بھی ملاقات کر یں گے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پیپلزپارٹی پر شدید تنقید کے بعد پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے بھی (ن) لیگی حکومت کوٹف ٹائم دینے کا فیصلے کر تے ہوئے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے بھی رابطہ کیا ہے جن میں انکو قومی اسمبلی اور سینٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے فری ہینڈ دیدیا ہے جبکہ حکومت اور کر پشن کے خلاف لاہور سمیت پورے ملک میں احتجاجی جلسے ‘جلوس اور ریلیوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
جسکے لیے بلاول بھٹو نے پارٹی قائدین سے مشاورت سے آغاز کرد یا اس حوالے سے اراکین پار لیمنٹ سے بھی بلاول بھٹوملاقاتیں کر یں گے جس میں آئندہ کی حتمی حکمت عملی تیار کی جائیگی اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے بتایا ہے کہ حکومتی کر پشن او ر انکی ناکامیوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا اس کیلئے پار لیمنٹ سمیت جلسے ‘جلوس سمیت کسی بھی فورم کو استعمال کیا جا سکتا ہے اور بلاول بھٹو جو بھی فیصلہ کر یں گے پوری پارٹی انکے ساتھ کھڑی ہوگی اور عوام بھی پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…