منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

عمران خان سے ن لیگ کے 5سوال ، جواب دینا مشکل

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان سے 5 سولات پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ ہر یوم آزادی کی خوشی میں عمران خان احتجاج کرکے کس دشمن کو مذاق اڑانے کا موقع فراہم کرتے ہیں، عمران خان اور اس کے حواریوں کے نام آف شور کمپنیوں کی فہرست میں ہے ، وزیر اعظم کا نام نہیں۔ عمران خان ا س سچائی سے کیوں انکار کرتے ہیں۔ ہفتہ کو تحریک انصاف کی جڑواں شہروں میں نکالی جانے والی ریلی پر ر دعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے پانچ سوال رکھ دیئے۔ پر ویز رشید کا کہناتھا کہ ہر یوم آزادی پر عمران احتجاج کر کے دشمن کو مذاق اڑانے کا موقع دیتے ہیں۔ قوم ہر یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم لہراتی ہے، عمران سیاہ جھنڈا کیوں لہراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی وحدت کے روز عمران قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہ عمران کو ملنے والی چیئرمینی کی رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقلی پر برطانیہ میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔ عمران خان اس سچائی سے کیوں انکار کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کا نام کی آف شور کمپنی میں نہیں لیکن عمران خان اور اس کے حواریوں کے نام آف شور کمپنیوں میں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے جھوٹ کے راستے پر گامزن عمران ہمارے سوالوں کے سچ جواب نہیں دیں گے۔ (ح ب+ ار)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…