منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

نئی موٹر وے،وزیراعظم نوازشریف نے افتتاح کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرمحل (این این آئی)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے شور کوٹ تا خانیوال ایم 4 سیکشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا شورکوٹ انٹر چینج کینٹ ٹو سٹی نزد کشمیر شوگر ملز کے افتتاح کے لیے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا شورکوٹ رفیقی بیس پرگورنر پنجاب رفیق رجوآنہ ، آئی جی پنجاب مشتا ق سکھیرا ، چیف سیکرٹری پنجاب ، بیس کمانڈر ، ڈی سی او عامر اعجاز اکبر اور حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نوا زشریف کی آمد پر ان کی تواضع کے لیے روایتی کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

شور کوٹ /عبد الحکیم (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قوم نے امید کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے ٗ ہمارے منصوبے دشمنوں کو نہیں بھاتے ٗ کنٹینر پر چڑھ کر سنجیدہ سیاست نہیں ہوتی ٗعوام تحریک چلانے والوں کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں ٗہم دشمن کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے ٗسیاست ہمارے لئے ٹیسٹ یا ون ڈے کا تماشہ نہیں ٗ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر تے ہیں ٗ 1999میں بجلی وافرمقدار میں تھی ٗ 17سال میں کوئی منصوبہ نہیں بنا ٗ 2018ء تک پاکستان کو لوڈشیڈنگ سے پاک کر دینگے ہم صرف 2018ء کا الیکشن کا نہیں آئندہ 50سال کا سوچ رہے ہیں ٗ تاپی گیس کا منصوبہ ہماری گیس کی کمی پورا کریگا ٗ موٹروے کا سلسلہ گوادر تک جائے گا ٗ پاک چین دوستی کی مثال نہیں ملتی ٗ پورے ملک کے حصوں کو ایک دوسرے سے جوڑا جائیگا ٗپاکستان کو موٹروے کے ذریعے وسطی ایشیا سے ملائیں گے ٗاللہ تعالیٰ منصوبوں کو نظر بد سے بچائے۔ وہ ہفتہ کو شورکوٹ میں ایم فور کے شورکوٹ تاخانیوال سیکشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔خطاب سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے فیصل آباد سے ملتان موٹروے ایم فور کے شورکوٹ تاخانیوال سیکشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،240کلو میٹر فیصل آباد تا ملتان موٹروے 4 حصوں پر مشتمل ہے،ایک پر ٹریفک رواں دواں،ایک پر کام مکمل ہو گیا،دوسرے پر جاری ہے، کام دو برس میں مکمل ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہمارا روپیہ مستحکم ہوچکا ہے ٗدنیا بھر کے اخبارات میں پاکستان کی ترقی سے متعلق آرٹیکلز چھپ رہے ہیں ٗیہ کہا جانے لگا تھاکہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے مگر آج دنیا پاکستان کی ترقی کی تصدیق کررہی ہے ٗوزیر اعظم نے کہا کہ سڑکیں بنانا تو درکنار، ملک کو اندھیروں میں جھونک دیاگیا ٗ2018 تک پاکستان کو لوڈ شیدنگ سے پاک کر دیں گے ۔17 سال میں اس موٹروے پر کوئی کام نہیں کیا گیا ،سوچنا چاہیے کہ کسی اور کو اس کا خیال کیوں نہیں آیا ٗ 1999 میں جب ہم گئے تھے تو بجلی وافر تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ اس لیے نہیں کررہے کہ 2018 کا الیکشن آرہا ہے ٗصرف الیکشن تک نہیں آئندہ 50سال کا سوچ رہے ہیں جو تحریک چلانے کا کہہ رہے ہیں لوگ ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں ،عوام ملک میں ترقی کی سیاست کا ساتھ دیں گے ٗان کی پوزیشن اسی لیے آاج ڈاؤن ہے ٗیہ کوئی 5کا تماشا یا تفریح نہیں ٗیہ ون ڈے یا 5 دن کا ٹیسٹ نہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ خنجراب سے مانسہرہ 600 کلومیٹر،مانسہرہ سے حسن ابدال 180 کلومیٹر کا منصوبہ جاری ہے ٗ یہ نیٹ ورک گوادر کو کے پی کے سے ملائیگا ٗبلوچستان میں روڈز اور ہائی ویز کا ایک نیا نیٹ ورک بن رہاہے، میں سنگ بنیاد تب رکھوں گا جب کام شرورع ہوچکا ہوگا،ہمارے ملک میں سنگ بنیاد رکھ کر رہنما اسلام آباد چلے جاتے تھے۔3 منصوبوں میں ہم نے 100 ارب روپے کی بچت کی ہے جو ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کراچی موٹر وے آئندہ سال مکمل کرلی جائیگی ٗہم سے پہلے دو ارب اور 10 ارب کے منصوبے بھی نہیں ہوتے تھے ،پچھلے ڈیڑھ سال میں ساڑھے 8سو ارب روپے کے منصوبے شروع کیے ہیں ۔تاپی گیس کا منصوبہ ہماری گیس کی کمی پورا کریگا ،ملتان سے بہاولپور کا کنکشن بھی فوری اور ساتھ ساتھ ہونا چاہیے ٗسندھ میں تھر کے مقام پر اور پورٹ قاسم میں بجلی کے کارخانے لگتے نظر آرہے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ اللہ نے ہماری مدد کی ، بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں،چین کی شراکت سے جو منصوبے لگ رہے ہیں ان کی رفتار بہت تیز ہے ٗزرمبادلہ کے ذخائر اس وقت سب سے اونچے ہیں ،3 منصوبوں میں ہم نے 100 ارب روپے کی بچت کی ہے جو ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹروے کا یہ سلسلہ گوادر تک جائے گا،1999 میں ہم نے لاہور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پشاور موٹروے بنائی،چین کے سفیر بھی اس تقریب میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہیں،چین ہمارا بہترین دوست ہے، جس کی مثال نہیں ملتی ٗپورے ملک کے حصوں کو ایک دوسرے سے جوڑا جائیگایہ سلسلہ چین کی سرحد سے شروع ہوتا ہے،انفرااسٹرکچر اور مواصلات کا سفر شروع کیا آج جس طرح لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر کام ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہت تیزی سے بہتری کی طرف جارہی ہے،کاشتکار بھی ملک میں خوشحالی کا مقام حاصل کرسکے گا ٗتین سال پہلے ملک میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ عروج پر تھا ،ملک میں کھاد کی قیمت کو کم کیا گیا ہے ،ہم نے ہر طبقے کی خدمت کی ہے ٗتین سال قبل سفر شروع کیا تو راستے ہی نہیں تھے ملک میں بجلی کی صورتحال روز بروز بہتر ہورہی ہے ۔شورکوٹ آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کیلئے آنیوالے وقت میں کھاد کی قیمت مزید سستی کریں گے جس کے بعد کاشتکار بھی ملک میں خوشحالی کا مقام حاصل کر سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اس منصوبے میں 4 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے ،اس منصوبے کا تخمینہ 26 ارب روپے لگا تھا اور کنٹریکٹ 22 ارب میں ہوا،اللہ ان منصوبوں کو نظر بد سے بچائے،ہمارے یہ منصوبے دشمنوں کو نہیں بھاتے ،ہم نے عوام کا پیسا عوام کو واپس کیا ہے،گوادر میں پورٹ اسٹیٹ آف دی آرٹ بن رہی ہے ٗپاکستان کو موٹروے کے ذریعے وسطی ایشیا سے ملائیں گے ۔اس سے قبل چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وزیر اعظم کو شور کوٹ ٗ خانیوال سیکشن پر تفصیلی بریفنگ دی ٗ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ایم 4موٹر وے ملک کے جنوبی اور شمالی حصوں کو ملائیگی فیصل آباد تا ملتان موٹروے240کلومیٹراور4حصوں پرمشتمل ہے جہاں فیصل آباد تا گوجرہ سیکشن کے 58کلومیٹرکے حصے پرٹریفک رواں دواں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…