کراچی(این این آئی)حلیمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رضوان کی گرفتاری کے بعد شاہ خرچیاں جاری ہیں ۔ کورٹ پولیس ملزم کو سٹی کورٹ لے کر پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں میں ہزاروں روپے بانٹ دئیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں حلیمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رضوان کی گرفتاری کے بعد شاہ خرچیاں جاری ہیں ۔ کورٹ پولیس ملزم کو سٹی کورٹ لے کر پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں میں ہزاروں روپے بانٹ دئیے جبکہ پولیس اہلکار بھی ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر نوٹ پکڑنے کی کوشش کرتے رہے ۔ملزم کے پاس جیل میں نوٹ کیسے آئے اور ملزم نے اس کے بدلے میں کیا کیا مراعات حاصل کیں ۔ اس معاملے میں پولیس اور عدالتی حکام خاموش ہیں ۔