پشاور(این این آئی) یوم آزادی پر خیبرپختونخواسے صدارتی ایوارڈکے لیے اٹھارہ ناموں پرمشتمل فہرست ایوان صدرارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے صدارتی ایوارڈ کیلئے صوبے سے نام فائنل کردیئے گئے۔ پی حکومت نے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے 18نام ایوان صدرکو بھیج دیئے۔ذرائع کے مطابق فہرست میں ادب کے شعبے میں رحیم روغانی،خالق دادامیداور جاویدبابر کو نامزد کیا گیاہے۔صحافت کے شعبے میں اسماعیل خان،شمیم شاہد،صفیح اللہ ،ریاض خان داؤدزئی کے نام دیے گئے ہیں، صحت کے شعبے میں ڈاکٹریاسین اقبال اورشفیق الرحمن ، لیڈی ڈاکٹرزکنیزنرگس اور ستارہ گل کو بھی صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ صدارتی ایوارڈ یوم آزادی پر دیئے جائیں گے ۔