کراچی(این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ یوم آزادی 14اگست کے موقع پر شہر قائدکی عوام کو بڑا تحفہ دینگے۔وزیراعلیٰ 14اگست کو شہر قائد کے لئے پانی کے سب سے بڑے منصوبے کے فور کا افتتاح کرینگے۔کے فور منصوبہ کی مجموعی لاگت 25 ارب 50 کروڑ روپے ہے۔کے فور منصوبے سے کراچی کے شہریوں کو یومیہ 56 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جا سکے گا۔کے فور منصوبہ تین سالوں میں مکمل ہوگا۔منصوبے کے پہلے فیز مکمل ہونے سے شہریوں کو 26 کروڑ گیلن پانی مل سکے گا۔کے فور منصوبے کے تحت کینجھر جھیل سے تین کنال نکالے جائیں، جو شہر کو پانی فراہم کریں گے۔کے فور منصوبے کی فزیبلٹی 2007 میں بنائی گئی تھی۔وفاقی و صوبائی حکومت کے درمیاں فنڈز کے معاملہ پر اختلافات کی وجہ سے منصوبہ طویل عرصہ تعطل کا شکار رہا۔کے فور منصوبہ صوبائی و وفاقی حکومت کا مشترکہ منصوبہ ہے۔کے فور منصوبے کے لئے روان سال جوں مہینے میں صوبائی حکومت نے فنڈز کی منظوری دی تھی۔کے فور منصوبہ پر کام کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے ایف ڈبلیو او سے معائدہ کیا تھا۔