پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغان مہاجرین کی واپس جانے پر تفصیلی بحث ہوئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر قیادت منعقد ہوا،اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے افغان مہاجرین کی باعزت طریقے سے واپسی جانے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانیوں کیساتھ ہمارا خونی رشتہ ہے اورہمیں کوئی بھی ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتاانکا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ہم نے انکی بہت مہمان نوازی کی ہے ۔عواامی نیشنل پارٹی کے رہنما حسین بابک کا کہناتھا کہ افغان مہاجرین 35سالوں سے رہ رہے ہیں مگر پچھلے تین مہینوں سے انکے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،صوبائی حکومت خودکہہ رہی ہے کہ افغان مہاجرین بین الااقومی معائدے کے تحت یہاں پر رہ رہے ہیں۔انکاکہنا تھا کہ افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے ،،صوبائی وزیر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ جو افغان مہاجرین یہاں مجبوری کے تحت آئے تھے تو پھر انکے جائیداد لینے کی کیا ضرورت تھی، شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغان مہاجرین کیساتھ کوئی ظلم نہیں کریگی اور انہیں باعزت طریقے سے واپس بھجوائے گی۔۔