پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم ‘ ایان علی سے متعلق حکومت کو پیغام ،اعتزاز احسن نے جواب میں ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار گیس والے غبارے سے بھی ہلکے ہیں ، پیپلز پارٹی کی کس شخصیت نے ڈاکٹر عاصم اور ایان علی سے متعلق حکومت کو پیغام دیا اس کا نام بتایا جائے ، کسی حکومت میں ایل پی جی کا کوٹہ نہیں لیا اگر ایسا ہے تو اسے منسوخ کر دیاجائے ، میرے خلاف نیب اور ایف آئی اے کی انکوائریاں کر وائی جا رہی ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ چوہدری نثار علی کی وزارت کی کارکردگی صفر ہے ۔نیشنل ایکشن پلا ن کی فوکل وزارت داخلہ تھی ، نیشنل ایکشن پلان سب سے اہم ہے ، فوج نے آج جو بیان دیاو ہ بالکل درست ہے ، ہم تو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کی باتیں بہت پہلے سے کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی آپریشن نہیں ہو گا اور نہ ہی دکھائی دے رہا ہے ، کیا رینجرز نے ایل ڈی اے کی کرپشن کی فائلیں اٹھائی ہیں ؟یہ لو گ پنجا ب میں آپریشن نہیں ہو نے دیں گے ؟14لو گوں کو قتل کرنیوالے شریف برادران کی پکڑ نہیں ہوئی ، کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والوں پر ہا تھ نہیں ڈالا گیا ، شریف برادران کے خلاف سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر بھی ابھی تک عملد رآمد نہیں ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ایک تجویز تھی جو اب ٹارگٹ پر ہے ، نیشنل ایکشن پلان آپریشن ضرب عضب کیلئے ماحول بنا نے کیلئے تھا،پنجاب میں کالعدم تنظیمیں آزادی سے کا م کر رہی ہیں ۔ چوہدری نثار کو اپنی ناکامی اور کارکردگی پر بات کرنے چاہیے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بے وقوف ہی چوہدری نثار کے پاس پیپلزپارٹی کا پیغام لے کر جائے گا،چوہدری نثار نے بیان سے متعلق بنا وٹی بات کی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین اور ایان علی کے حوالے سے کو ن سی شخصیت نے پیغام دیا ، چوہدری نثار نا م بتائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی بھی حکومت سے ایل پی جی کا کو ٹہ لیا ہے تو منسوخ کردیں ، چوہدری نثار کے پا س ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ لطیف کھوسہ نے چوہدری نثار کے خلاف کیس دائر کرنے کا اعلان کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ معتبر رہنماہیں ، چوہدری نثار نے ان کی طرف اشارہ کیا ، چوہدری نثار کے سامنے اعتزاز کا نام لیا جائے تو وہ بوکھلاجاتے ہیں ۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ شریف برادران اور چوہدری نثار سے زیا دہ ٹیکس دیتا ہو ں ، حکومت نے اپنے اب تک کے دور حکومت میں کیا کام کیا ہے ؟وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کی ذہنیت ایک جیسی ہے ،چوہدری نثار اپو زیشن کو ناراض کر تے ہیں تو میاں صاحب منا لیتے ہیں ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…