اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر پیپلزپارٹی کا دبنگ جواب،بڑے اقدام کا اعلان کردیا-پی پی پی رہنماء اور ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے چودھری نثار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ۔وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زور دار پریس کانفرنس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کے بگڑتے ہوئے حالات کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چودھری نثار میں جرات نہیں کہ وہ ذمہ داری قبول کریں نہ ہی اتنی اخلاقی جرات ہے کہ استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ دھماکوں میں مر رہے ہیں‘ ملک تباہی کے دہانے پر ہے اور وزیر داخلہ الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیر داخلہ ہوتا تو کب کا مستعفی ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار جھوٹ بول کر اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں، پیر کو پارلیمنٹ میں آ کر تفصیلی بات کرونگا۔دوسری جانب، پی پی پی رہنماء اور ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے چودھری نثار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر دیا ۔