دادو (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے گھر میں آگ لگ گئی جس سے گھر کا کچھ سامان جل گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پیر مظہر الحق کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کا کچھ سامان جل گیا ۔ واقعہ کے بعد ریسکیو کو طلب کیا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم اس وقت پیر مظہر الحق گھر پر موجود نہیں تھے ۔ آگ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ۔