بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم نواز شریف کل کیا کرنے والے ہیں اہم اعلان ہو گیا

datetime 12  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد/فیصل آباد (آئی این پی)وزیر اعظم نوازشریف فیصل آباد، ملتان موٹر وے (M-4)کے تیسرے سیکشن شورکوٹ تاخانیوال کاہفتہ کو سنگ بنیاد رکھیں گے۔شور کو ٹ تا خانیوال 65کلومیٹر طو یل سیکشن کو2حصوں میں تعمیر کیا جائے گا منصوبے پر 22ارب روپے لاگت آئے گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف فیصل آباد، ملتان موٹر وے (M-4)کے تیسرے سیکشن شورکوٹ تاخانیوال کاہفتہ کو سنگ بنیاد رکھیں گئے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ اس سیکشن کی تکمیل سے فیصل آباد ملتان موٹروے کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا،جس سے یہ اہم ترین شاہراہ ملک کے موٹروے نیٹ ورک کا اہم حصہ بن جائے گی۔وسطی ایشیا اور افغانستان سے طورخم بارڈر کے ذریعہ سے آنے والی سفری اور تجارتی ٹریفک کو گوادرپورٹ تک رسائی ممکن ہوگی۔اس عظیم تعمیراتی منصوبہ کی تکمیل سے جہاں عوام کو جدید سفری سہولیات میسر ہونگی ،وہاں علاقائی ،قومی و بین الاقوامی تجارتی نقل و حمل کو برق رفتاری کے ساتھ اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں سہل رسائی حاصل ہوگی۔شورکوٹ تاخانیوال سیکشن کو دو حصوں میں مکمل کیا جائے گا۔ایک حصہ شورکوٹ تا دین پور31 کلومیٹر پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا حصہ دین پور تا خانیوال 34 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔منصوبہ کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 22 ارب روپے لگایا گیا ہے۔یہ منصوبہ دو سا ل میں مکمل ہوگا۔اس منصوبہ کے مکمل ہونے سے ملک کی اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور علاقائی،سماجی،معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ روزگار کے نئے اور خاطر خواہ مواقع میسر آئیں گے جبکہ مقامی صنعتوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…