جدہ( آن لائن ) سعودی عرب نے حج ادائیگی آسان بنانے کے لیے مکہ مکرمہ میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے شہریوں پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، تاہم مکہ مکرمہ کے شہری ملازمین اور پرمٹ رکھنے والے عازمین شہر میں داخل ہو سکیں گے ، اس اقدام کا مقصد عازمین کے لیے حج کی ادائیگی آسان بنانا ہے۔ نئے قواعد کے مطابق حج پرمٹ نہ رکھنے والے عازمین کو ڈی پورٹ کیا جائے گا اور اگلے دس سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہو گی۔ رواں سال حج کے دوران عازمین حج کی حفاظت کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال سے زائد مقامی عازمین حج کی آمد متوقع ہے۔ اس سلسلے میں سعودی سینٹرل حج کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سال پاکستان سے ایک لاکھ تینتالیس ہزار تین سو ستر جبکہ بھارت سے ایک لاکھ چھتیس ہزار بیس عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔ حج کے موقع پر سکیورٹی اور عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سات ہزار سے زائد اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس میں نجی کمپنیوں کے ایجنٹس بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب میں تمام حج ٹرمینلز کو 4 اگست سے 5 ستمبر تک عازمین حج کی آمداور 17 ستمبر سے 16 اکتوبر تک ان کی اپنے وطن کو روانگی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
حج کی ادائیگی ۔۔۔! اچانک مکہ مکر مہ میں داخلے پر پا بندی لگا دی گئی بڑی وجہ بھی سامنے آگئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں