اسلام آباد (این این آئی)ممانعت کے باوجود امریکی شہری کی پاکستان داخلے پر پاکستانی سفارتکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کی جانب سے پاکستان میں داخلے کی ممانعت کے باوجود امریکی شہری کو 4 سالہ ملٹی پل ویزا جاری کیا گیا۔ہیوسٹن میں پاکستانی سفارت کاروں نے امریکی شہری کا نام بلیک لسٹ میں موجود ہونے کے باوجود اس کو چار سالہ ملٹی پل ویزا جاری کیا، بلیک لسٹ میں ان افراد کے نام ہوتے ہیں جن کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکی شہری کو ویزا جاری کرنے کے حوالے سے امریکا میں تعینات سفارتی حکام کو طلب کرکے ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے نے ساجدہ الطاف قاضی کو بلیک لسٹ امریکی شہری کو ویزا جاری کرنے پر مقدمے میں نامزد کیا ہے تاہم وہ تبادلے کے بعد ہیوسٹن سے منیلا پہنچ گئیں۔ایف آئی اے نے 2011 میں پاکستان پینل کوڈ آف سیکشن 123 کے تحت میتھیو بریٹ کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا تھا، تاہم رواں سال 22 جون کو امریکی شہری کو ویزا جاری کیا گیا لیکن ان کو 30 جون سے قبل پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔گزشتہ ہفتے 6 اگست کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے پابندی کے باوجود پاکستان کے داخلے پر امریکی شہری کو گرفتار کیا۔میتھیو کریگ بیرٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان میں مستقل قیام کرنے کی غرض سے امریکا سے واپس آیا تھا۔ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں نے امریکی شہری کو ویزا جاری کرنے کے معاملے میں کئی ممکنات پر غور کرنا شروع کردیا ہے، جیسے کہ پاکستانی سفارت کاروں نے بلیک لسٹ کو اپ ڈیٹ ہی نہ کیا ہواور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کے کسی افسر نے رشوت لینے یا بلیک لسٹ کو دیکھے بغیر ہی ویزا جاری کردیا ہو۔تیسری چیز انسانی غلطی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ میتھیو بیرٹ نے ایک پاکستانی خاتون بنوشا خان سے شادی کی اور جن میں سے ان کے دو بچے ہیں جس کی وجہ قونصلیٹ کے عہدیداران نے بلیک لسٹ کو دیکھے بغیر 4 سالہ ویزا جاری کرنے کی اجازت دے دی ہو۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان سفارتکاروں کی غفلت کے باعث پابندی کے باوجود امریکی شہری کو دوبارہ پاکستان میں داخل کی اجازت دیا گیا ہو۔امریکی شہری کو ویزا جاری کرنے کے مقدمے میں نامزد اس وقت ساجدہ الطاف قاضی اس وقت منیلا میں موجود ہیں دفتر خارجہ نے ان کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ساجدہ الطاف قاضی کی آئندہ ہفتے دارالحکومت اسلام آباد آمد متوقع ہے، ان کو اس کیس کے حوالے سے متعلقہ دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ساجدہ الطاف قاضی سے بلیک لسٹ امریکی شہری کو کیسے پاکستان کا دوبارہ ویزا جاری کرنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائیگی، ان کو ویزا جاری کرنے سے قبل ان کا نام بلیک لسٹ میں چیک کیوں نہیں کیا گیا اور کس کی اجازت سے پر ان کو ویزے کا اجراء کیا گیا۔ایف آئی اے نے امریکی شہری کو اسلام ائیرپورٹ سے کلیئر کرنے والے ایف آئی اے ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہے ٗامریکی شہری متھیو بریٹ نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ نے اس کو 2011 میں دو مقدمے سے بری قرار دیا تھا۔
ممانعت کے باوجود امریکی شہری کی پاکستان آمد۔۔ بات آگے بڑھ گئی ۔۔ایسے لوگ شامل تفتیش کہ بس۔۔!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)
-
کن ممالک میں عید الفطر کا اعلان ہو گیا؟
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اردو میں ہنگامی الرٹ ہدایات جاری
-
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
-
پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
-
ایمان فاطمہ نے شوہر رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی
-
ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا
-
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی تھریٹ رپورٹ میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کا خصوصی ذکر
-
ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری
-
ترک خواتین نے مسجد فاتح میں دوپٹے مردوں پر پھینک دیئے،ویڈیووائرل
-
عید الفطر کے بعد دفاتر کے نئے اوقاتِ کار جاری
-
عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
-
شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان کر دی گئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی



















































