پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاک رینجرز کا اگلا آپریشن کہاں ہوگا ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) صوبہ پنجاب کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کررہی ہے تاہم اگر ضرورت محسوس ہوئی تو رینجرز کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد سے پنجاب کالعدم تنظیموں کے خلاف ایک موثر انداز میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔صوبے میں پولیس کی کارکردگی پر بات کرتے انہوں نے کہاکہ آج آپ پنجاب بھر میں جاکر دیکھ لیں ٗ کسی جگہ بھی انتہاپسند تنظیمیں ریلیاں نہیں نکال سکتیں اور ناہی کسی کو لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے نفرت انگیز تقریروں کا اختیار حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ایک مکمل نظام موجود ہے اور کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں ہم نے کارروائی نہ کی ہو۔اس سوال پر کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ تو کہتے ہیں کے کل 95 کالعدم تنظیمیں صوبے میں موجود ہیں تو ان میں سے کتنی ایسی ہیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی ؟ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ایک تنظیم کے خلاف بھرپور طریقے سے کام کیا ہیمشتاق سکھیرا نے کہاکہ پنجاب میں مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں سے زیادہ تر پکڑے جاچکے ہیں یا پھر کسی نا کسی کارروائی میں مار دیے گئے ہیں۔پنجاب پولیس کی صلاحیت اور تربیت پر بات کرتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ پولیس کو فوج کے ساتھ کسی صورت بھی ملایا نہیں جاسکتا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اب اپنی صلاحیت کافی حد تک بہتر کرلی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…