اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی گئی،بارہ سے چودہ اگست تک تین دن میں مختلف تقریبات ہونگی ، ایف نائن پارک میں میلہ لگایا جائے گا ،تیرہ اگست کی رات بارہ بجے فیض آباد کی قریب پریڈ گراؤنڈ میں آتش بازی ہوگی ،چودہ اگست کی صبح پرچم کشائی کی تقریب کنوینشن سینٹر میں ہوگی،تقریبات کیلئے پولیس اور رینجرز کی فول پروف سیکورٹی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی گئی۔تقریبات کو حتمی شکل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی سربراہی میں اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار ایسانی ، ایس ایس پی ساجد کیانی سمیت پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔بارہ سے چودہ اگست تک تین دن میں مختلف تقریبات ہونگی ۔بارہ اگست سے چودہ اگست تک ایف نائن پارک میں میلہ لگایا جائے گا ۔تیرہ اگست کی رات بارہ بجے فیض آباد کی قریب پریڈ گراؤنڈ میں آتش بازی ہوگی ۔چودہ اگست کی صبح پرچم کشائی کی تقریب کنوینشن سینٹر میں ہوگی۔مرکزی تقریب میں صدر ،وزیراعظم اور فوج کی اعلی قیادت شرکت کرے گی۔تقریبات کیلئے پولیس اور رینجرز کی فول پروف سیکورٹی ہوگی۔