بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

گرفتار ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر آخر بول ہی پڑے, ایسے انکشافات کہ بس ۔۔۔! ‎

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے نامزد میئراورمتحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر سے 12 مئی کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ان کی نشاندہی پر مزید 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دعوی کیا ہے کہ ملیر پولیس نے سپر ہائی وے اور سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 12 مئی میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سلمان رضوی، ناصر ضیا اور عبدالاحد سمیت 5 افراد شامل ہیں اور ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔راؤ انوارنے کہاکہ ملزمان کے قبضے سے 12 مئی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور انہیں سائٹ ایریا و سپرہائی وے سے گرفتار کیا گیا ہے
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان ناصر ضیاء اور سید سلمان رضوی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی ریلی روکنے کے احکامات دیئے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داروں نے 10 مئی 2007 کو اسلحہ فراہم کیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ناصر ضیاء اور سید سلمان رضوی سے تفتیش جاری ہے، ناصر ضیا اور سید سلمان رضوی کی نشاندہی پر 2 مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق وسیم اختر کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اہم گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ایس ایس پی ملیر نے ملزمان کی گرفتاری کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں افراد کے حوالے سے بدھ کو میڈیا کو تفصیلی طور پر آگاہ کروں گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…