پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وفا کی دیوی نے وہ کر دیا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )نیو کراچی بلال ٹاؤن میں مبینہ طورپر سنگ دل بیوی نے اپنے ہی شوہر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے جھلس کرشوہر ہلاک ہوگیا۔ مقتول محمد سہیل 4 بیٹیوں کا باپ تھا اور بیوی کو منانے سسرال گیا تھا۔ 37 سالہ محمد سہیل ایف بی ایریا بلاک 16 کا رہائشی تھا جو منگل کی شب روٹھی بیوی کو منانے نیو کراچی بلال کالونی اپنے سسرال گیا تو بیوی نے مبینہ طورپر اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر شوہر پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ مقتول کی بہن کے مطابق سہیل کی شادی کو 15 سال ہوچکے تھے اوراس کی 4 بیٹیاں ہیں۔ سہیل کی بیوی اکثر اس سے لڑتی جھگڑتی رہتی تھی۔ اس بار لڑ کر اپنے گھر گئی تو بھائی اسے منانے اور بچوں سے ملنے گیا جہاں اسے زندہ جلا دیا گیا۔ مقتول کی بیوی کا کہنا ہے کہ سہیل اسے ہمیشہ مارتا اور دھمکاتا رہتا تھا اس بار بھی جب اس نے مارا پیٹا تو وہ تنگ آکر اپنے گھر آگئی ،سہیل کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا ، اس نے اپنے آپ کو خود آگ لگائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقتول کی بیوی ، سسر اور ہم زلف کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں دیگر نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…