اسلام آباد(این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹی وی پروگراموں میں بچوں کو گود لینا غیر شرعی قرار دیدیا۔جمعرات کو اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی کی زیرصدارت ہونے والا 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔کونسل نے خواتین پر ہلکے تشدد کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کرنے پر چیرمین پیمرا کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحفظ اطفال بل کا جائزہ مکمل کرکے اس میں مزید 25 شقیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ٗ کونسل نے لاوارث بچوں کی خریدوفروخت کوغیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ لاوارث بچوں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے ٗ ٹی وی پروگراموں میں بھی بچوں کو گود لینا یا دینا غیر شرعی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے وزیراعظم اور صدر کو کونسل کے دورے کے لیے خط لکھے جائیں گے جس کا مقصد کونسل کی اہمیت اور سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق باور کرانا ہے۔
بچے گود لینا شرعی یا غیر شرعی ؟اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ سنا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































