پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ہمارا یجنڈاکیا ہے ؟وزیراعظم نے واضح اعلان کر دیا

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کون ترقی اور کون انتشار کی سیاست کرتا ہے، ہمارا یجنڈا احتجاج نہیں ترقی ہے، مشرف اور اس کے ساتھیوں کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں کھڑا کریں، ان سے پوچھیں 9 سال میں بجلی کے منصوبے کیوں نہیں لگائے۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی مگر عوام اب باشعور ہوچکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حال کے ساتھ مستقبل کو بھی روشن بنانے کے لئے پر عزم ہیں،ایک نئے جذبے کے ساتھ ہمیں دوسالوں میں لوگوں کی فلاح کے لیے کام کرنا ہے ، ہمیں انتہا پسندانہ سوچ کا بھی خاتمہ کرنا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ مشرف اوراسکےساتھیوں کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ 9 سال میں بجلی کے منصوبے کیوں نہیں لگائے گئے۔انہوں نے لوگوں کو اندھیروں میں دھکیل دیا اور ہم عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لا رہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی اور امن ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیں گے ،کراچی سمیت پورے میں امن قائم ہو چکا ہے ،ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے نیا پلان تشکیل دے دیا ہے ،مسلم لیگ (ن) کا ریکارڈ ہے کہ وہ ترقی کی سیاست کرتی ہے ،ہم آج کے ساتھ ساتھ مستقبل کو بھی روشن بنانے کے لئے پر عزم ہیں،عوام جانتے ہیں کہ کون ترقی کی سیاست کرتے ہیں اور کون انتشار پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے ،1602011 میں بڑے لوگوں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی لیکن 2013 کے انتخابات میں عوام نے ہمیں منتخب کیا، گلگت بلتستان کے انتخابات، لوکل باڈیز کے انتخابات، کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات اور اب آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا،آج پاکستان کا شمار صرف ابھرتی ہوئی مارکیٹوں ہی میں نہیں بلکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…