اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اسد الرحمان اور وزیر اعظم نواز شریف میں تلخ کلامی۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں جب وزیر اعظم پہنچے اور خطاب کرنے لگے تو اسد الرحمان اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے اور خطاب سننے لگے جس پر نواز شریف نے انہیں کہا کہ آپ بیٹھ جائیں تو رکن قومی اسمبلی اسد الرحمن نے جواب دیا کہ میں کوئی سکول بوائے نہیں جو مجھے بیٹھ جانے کا کہا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے سختی سے رکن قومی اسمبلی اسد الرحمن کو بیٹھنے کا کہا لیکن انہوں نے نواز شریف کی بات نہیں مانی۔ اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم کے پاس شکایات کے انبار لگا دیئے لیکن وزیر اعظم نے انہیں سنا ان سنا کر دیا۔