ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

عوام کی بڑی مشکل حل ہو گئی ،خیبر پختونخواہ نے زبردست اقدام اٹھا لیا

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات اور اسے بااختیار بنانے کے لیے جاری ہونے والا پولیس آرڈر 2016 عوامی شکایات کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ایک انٹرویو میں ناصر خان درانی نے کہا کہ اس نئے قانون کے تحت پولیس میں بھرتیوں کا ایک ایسا نظام بنا دیا گیا ہے کہ جس میں وزیراعلیٰ سے لے کر کوئی بھی سیاستدان مداخلت نہیں کرسکتاانھوں نے واضح کیا کہ پولیس میں تمام بھرتیاں اب میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔آئی جی نے کہاکہ پولیس آرڈر 2016 کے اجرا میں خیبر پختونخوا کی حکومت کا اہم کردار ہے جس نے گذشتہ 3 سالوں سے اپنے قانونی اختیارات مجھے دے دیئے تھے اورآج جو کچھ ہوا ہے وہ ان کی 3 سالہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ناصر درانی نے کہاکہ پولیس سے متعلق ایک عام تاثر یہ پایا جاتا تھا کہ اس میں کرپشن بہت ہے اور اہلکار رشوت لے کر بھرتی ہوتے ہیں ٗ عوام کی خواہش تھی کہ جب یہ ہمارے ٹیکسوں سے اپنے معاملات چلاتے ہیں تو ہمیں جواب دہ بھی ہوں۔انہوں نے کہاکہ پہلے پولیس حکومت کو جواب دہ تھی چونکہ پولیس عوامی خدامت کیلئے بنی ہے تو ہم نے کوشش کی کہ اسے بااختیار بنانے کے ساتھ احتساب کا بھی ایک نظام بنایا جائے جس کو نئے قانون میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ اگر کسی کو اتھارٹی دی جائے تو اس سے سوال کرنے کا بھی حق ہو۔انہوں نے کہاکہ نئے قانون کے بعد اب اتھارٹی اور احتساب دونوں چیزیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں نظام کی بہتری میں جن مشکلات کا سامنا رہا ٗان میں بیوروکریسی کی مداخلت ایک بڑا مسئلہ تھاکیونکہ ہمارے یہاں ہر کوئی ہی مالک بنا پھرتا ہے۔ناصر درانی نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ یہ سسٹم ہے کہ اگر کوئی ایک محکمے کا سربراہ ہے تو تمام لوگ اس کی حمایت کرتے ہیں۔کے پی پولیس کے سربراہ نے کہاکہ ابھی بھی بہت سی تبدیلیاں کرنا باقی ہیں اور ہوسکتا ہے اس دوران مزید غلطیاں بھی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…