سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمشکل سیالکوٹ کے رہائشی شخص سید عرفان شاہ نے دھوم مچا دی ۔ سیالکوٹ کے علاقے رتیاں سیداں کے رہائشی سید عرفان شاہ کی شکل ہو بہو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملتی ہے۔ لوگ عرفان شاہ کو دیکھ کر اس کے ساتھ سلفیاں بنواتے ہیں اور ہار پہنا کر استقبال کرتے ہیں۔ عرفان شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے وزیر اعلیٰ سندھ کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے بہت عزت مل رہی ہے اور مجھے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملنے کی شدید خواہش ہے۔ ہمشکل ہونے کی وجہ سے عرفان شاہ کے دوستوں نے اس کو وزیر اعلیٰ سندھ اور مراد علی شاہ کے ناموں سے پکارنا شرع کر دیا ہے۔