ریاض/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرنے دمام میں پاکستانیوں کے کیمپ کادورہ کیا دفترخارجہ نے بتایا کہ کیمپ میں 800 کے قریب پاکستانی موجود ہیں۔دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی سفیرنیکیمپ میں مقیم ملازمین کی مشکلات سنیں اور انھیں یقین دلایا گیا کہ کمپنی انتظامیہ کھانا جلد بحال کردے گی تاہم اگرکھانا فراہم نہ کیاگیاتوہم مزدروں کونقدرقم دی جائے گی۔دفترخارجہ نے بتایا کہ دمام میں مزدوروں کواشیائے خورونوش کیلئے200 ریال دیے جارہے ہیں۔جدہ میں دوبڑے کیمپس میں کھانے کی فراہمی بحال کردی گئی مگر ابھی تک ستین،الجزیرہ اورطائف کے کیمپس میں کھانافراہم نہیں کیاگیا۔دفترخارجہ نے بتایاکہ ان 3کیمپس میں مقیم ملازمین کونقدی دیں گے۔