پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پھنسے پاکستا نیو ں کیلئے بڑی خو شخبری سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی عرب نے نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد واجبات کے منتظر انڈین شہریوں سمیت ہزاروں ایشیائی باشندوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔پاکستان، انڈیا اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد افراد سفارتخانوں اور امدادی تنظیموں کی جانب سے دی جانے والی امداد پر گزارا کر رہے ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حکام نے یہاں پھنسے ہوئے مزدوروں کی مدد کے لیے ہنگامی طور پر رہائش اور ملک چھوڑنے پر پابندیوں میں نرمی لانے کا وعدہ کیا ہے۔جدہ میں انڈین قونصل جنرل نور رحمان شیخ کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت وطن واپسی میں مدد کی پیشکش کر رہی ہے۔
انڈیا نے اس معاملے کو سلجھانے کے لیے جونیئر وزیر خارجہ وجے کمار سنگھ کو سعودی عرب بھیجا ہے تاکہ انڈین شہریوں کی وطن واپسی کا بندوبست کیا جا سکے۔حکام کے مطابق تقریباً 7،700 انڈین مزدور اس وقت سعودی عرب میں نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔حکام کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش ایسے مسائل کے حل کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں ایک سیل قائم کردیا گیا ہے جہاں پر کوئی بھی پاکستانی اپنے مسائل کے بارے میں درخواست دے سکتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران سے تقریباً 8000 پاکستانی مزدور متاثر ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…