منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ میں معاونت کیلئے ایک فورس کو رینجرزکے انڈر کر دیا گیا، باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات کا مسئلہ حل ہو گیا ، وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر صوبے میں رینجرز کے قیام میں ایک سال جبکہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کر دی ہے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر دو نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں ، رینجرز کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائیاں کر سکے گی جبکہ صوبے کی پولیس کی معاونت بھی کرے گی وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات سے متعلق صوبائی حکومت کی پندرہ شرائط مسترد کردیں۔ بدھ کو وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع جبکہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، یہ دونوں نوٹیفکیشن صوبائی حکومت کی درخواست پر جاری کئے گئے ہیں ۔ ، دونوں نوٹیفکیشن طویل قانونی مشاورت کے بعد جاری کئے گئے ہیں اب رینجرز دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھ سکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات کراچی ڈویژن میں کاروائیاں کرنے کے لئے دیئے گئے ہیں ۔ رینجرز کسی بھی کاروائی کے لئے پولیس کو آگاہ کرے گی نہ اجازت لے گی ۔رینجرز کے خصوصی اختیار ات 20جولائی سے90روز کیلئے بحال کیے گئے ہیں جبکہ رینجرز 19جولائی 2017تک سندھ میں موجود رہے گی ۔وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات سے متعلق صوبائی حکومت کی پندرہ شرائط مسترد کردی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…