اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج معلوم ہوا کہ کچھ لوگ اللہ سے نہیں بلکہ ڈریکولا سے ڈرتے ہیں۔وفاق اور سندھ کے درمیان معاملہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہنا چاہئے ، ذاتیات کا رویہ آمرانہ رویہ ہوتا ہے اور اس سے جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نقصان پہنچتا ہے۔بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ وفاق اور سندھ کے درمیان معاملہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہنا چاہئے۔ کچھ لوگ معاملات کو ائین اور قانون کو پسِ پشت ڈال کر ذاتیات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذاتیات کا رویہ آمرانہ رویہ ہوتا ھے اور اس سے جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نقصان پہنچتا ہے۔