منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی نااہلی ،شیخ رشید کے خواب ،’’تصویر ‘‘نے سوشل میڈیاپر ہنگامہ کھڑاکردیا

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے ، سردار لطیف کھوسہ نے متعدد دفعہ کہنی ماری تو آنکھ کھلی۔ شیخ رشید کی سوتے میں تصویر نشر ہونے پر سوشل میڈیا پر عوام نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ دلائل دے رہے تھے کہ اس دوران وزیر اعظم کے خلاف گرجنے برسنے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نیند سے مغلوب ہو گئے۔ اور ان کی آنکھ لگ گئی۔ لطیف کھوسہ نے متعدد دفعہ ان کو کہنی ماری تب جا کر شیخ رشید کی آنکھ کھلی ۔ شیخ رشید کی سوتے میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ لوگوں کی طرف سے انہیں آڑے ہاتھوں لیاگیا اور رات کو جلد سونے کا مشورہ دیتے رہے۔ ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…