لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے دوران دھاندلی نہیں بے ضابطگی ہوئی تھی ، کیس میں فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو عوامی عدالت میں الیکشن لڑیں گے۔بدھ کے روز اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق میرے حلقہ میں دھاندلی نہیں بے ضابطگی ہوئی تھی میں بیلٹ پیپر پرنٹ نہیں کر تا یہ مجھ پر ایک بالکل بے بنیاد الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پو لنگ کے دوران رش میں انگوٹھا لگانا بہت مشکل ہوتا ہے ، رجسٹری اور بیلٹ پیپرز پر انگوٹھا لگانے میں زمین آسمان کا فرق ہے ، اگر اس کیس میں فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو عوامی عدالت میں الیکشن لڑیں گے ۔